ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر یو ٹی قادر کو گریٹ سن آف انڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا

کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر یو ٹی قادر کو گریٹ سن آف انڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا

Mon, 17 Jul 2023 10:31:48    S.O. News Service

بینگلورو، 17/ جولائی(ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر یو ٹی قادر فرید کو اتوار کے روز دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دی گریٹ سن آف انڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر میں اتوار کے روز منعقدہ دانشوروں کی کانفرنس کے دوران انہیں اس اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

یو ٹی قادر کو یہ اعزاز اڑیسہ ہائی کورٹ کے وظیفہ یاب چیف جسٹس گوپال گوڑا، چھتیس گڑھ کے گورنر بسوا بھوشن ہری چندن، سپریم کورٹ کے جج جسٹس پرشانت کمار مشرانے پیش کیا۔

اس موقع پر بسوا بھوشن چندرا کی خود نوشت کا اجراء بھی عمل میں آیا۔


Share: